پاکستان سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں کی لپیٹ میں :جماعت اسلامی

 پاکستان سیاسی، معاشی اور سماجی  بحرانوں کی لپیٹ میں :جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں کی شدید لپیٹ میں ہے، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

مہنگائی، بے روزگاری، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا مشکل کر دیا ہے ۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ جبکہ اشرافیہ کو مسلسل مراعات دی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں