یو ای ٹی کی طالبات کیخلاف فیصلے واپس لیے جائیں:جمعیت

یو ای ٹی کی طالبات کیخلاف  فیصلے واپس لیے جائیں:جمعیت

لاہور (خبر نگار)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے یو ای ٹی لاہور گرلز ہاسٹل سے متعلق حالیہ انتظامی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ طالبات کیخلاف فیصلے فوری واپس لیے جائیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ بن عباس نے بیان میں کہا ہے کہ دو ماہ قبل گرلز ہاسٹل میں طالبات اور سینئر وارڈن کے درمیان پیش آنے والے واقعہ پرانکوائری کمیٹی میں طالبات کی کوئی نمائندگی شامل نہیں تھی جس سے شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔ تحقیقات کے دوران بعض طالبات کے موبائل چیک کیے گئے ،طالبات کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں