ممتاز آباد میں بابا فریدؒ کے عرس پر 200 من دودھ کی دیگ تقسیم

ممتاز آباد میں بابا فریدؒ کے عرس پر  200 من دودھ کی دیگ تقسیم

ملتان (کرائم رپورٹر) آستانہ فریدیہ ممتاز آباد پر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 784ویں عرس کے موقع پر پاکستان کی سب سے بڑی دیگ میں 200 من دودھ تیار کرکے عقیدت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔۔۔

لنگر کی تیاری میں پیر محمد نوید فرید نقشبندی بخاری چشتی قادری صابری نظامی، پیر محمد بابر فرید قادری خضری، پیر محمد افضل فرید چشتی قادری اور پیر سیف اللہ چشتی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔آستانہ فریدیہ کی روایت کے مطابق عرس کے موقع پر ہر سال خصوصی لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اس سال بھی دیگ کی تیاری کے لیے محرم الحرام سے قبل انتظامات شروع کئے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں