مین ہولز کی صفائی کے دوران عملہ حفاظتی کٹ پہننے کا پابند

مین ہولز کی صفائی کے دوران عملہ حفاظتی کٹ پہننے کا پابند

واسا آپریشن سائٹ اور مشینری سے 50 میٹر دور سائن بورڈ نصب کیا جائے گا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) مین ہولز کی ڈی سلٹنگ و صفائی کے دوران واسا عملہ حفاظتی کٹ استعمال کرنے کا پابند ہوگا،مین ہولز میں اترنے سے قبل زہریلی گیسوں کی موجودگی کے لیے گیس ڈٹیکٹرز کا استعمال لازمی قرار دیا گیا،تمام فیلڈ سٹاف ڈی سلٹنگ آپریشن کے دوران حفاظتی سوٹ، ہیلمٹ، فیس ماسک و دیگر آلات کا استعمال یقینی بنائیں گے ،واسا آپریشن سائٹ اور مشینری سے 50 میٹر دور سائن بورڈ نصب کیا جائے گا،سیفٹی کون اور ٹیپ کا استعمال بھی لازماً کیا جائے گا،سکر مشینوں کی مینوئل ہینڈلنگ پر بھی پابندی عائد،تمام سکشن آپریشن کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی او یا سپروائزر کرے گا،مین ہولز کی صفائی سے قبل بلوؤر مشین سے گیسوں کا اخراج یقینی بنایا جائے ،کسی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو فوری مطلع کیا جائے گا،ان قوانین کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔، سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ آگاہی کا مقصد تمام عملے کی تربیت کرنا ہے ، یہ ویڈیو دیگر صوبوں کے سیوریج عملہ کے لیے بھی مشعل راہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں