لاہور چیمبر میں منشیات سے پاک پنجاب کیلئے آگاہی سیمینار
لاہور(خبر نگار)سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب محمد مسعود مختار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام منشیات سے پاک پنجاب کے لیے آگاہی سیمینارسے خطاب کے دوران کیا۔سیکرٹری ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں غیر ضروری مداخلت طلبہ اور اداروں کی ساکھ کو متاثر کرتی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے بین الاقوامی سطح پر طلبہ اور اداروں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کیا جائے ۔