ایمیننس پروگرام:پنجاب بھر سے 130 پارٹنر سکولز شارٹ لسٹ

ایمیننس پروگرام:پنجاب بھر سے  130 پارٹنر سکولز شارٹ لسٹ

لاہور(خبرنگار ) پیکٹا اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے نواز شریف سکول آف ایمیننس پروگرام کے تحت طلبہ کی فیس حکومت ادا کرے گی۔

منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر پنجاب بھر سے 130 پارٹنر سکولوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق نرسری سے دوسری جماعت تک ہر طالبعلم کے لیے 3500 روپے ماہانہ معاوضہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ تیسری سے پانچویں جماعت تک 4000 روپے فی طالبعلم ادا کیے جائیں گے ۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے 4500روپے معاوضہ مختص کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں