پولیس خدمت مرکز کی درخواست پر قانون کیمطابق فیصلے کاحکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے مانگا منڈی میں پولیس خدمت مرکز کے قیام کی درخواست پرسپیشل سیکرٹری داخلہ اور تمام متعلقہ حکام کوقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شہریوں کو بنیادی پولیس سہولیات کیلئے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔