غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث 2 ملزم گرفتار

لاہور(اے پی پی)ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الرحیم اور محمد فہیم کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزمان کو میکلوڈ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان آٹو سپیئر پارٹس کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے ۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں