تھیٹروں پرچھاپے ،چیف سیکرٹری کو آج تک جواب جمع کرانے کی مہلت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے تھیٹروں اور ڈرامہ ہالز پر پیرافورس کے چھاپوں کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو آج تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
درخواستگزاران کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم حکومت کے نوٹیفائیڈ اوقات کار رات 11 تا 1بجے تک کام کرنا چاہتے ہیں، پھر بھی کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے ، حکومت نے خود تھیٹروں اور ڈرامہ ہالز کا وقت رات 11بجے تا 1 بجے تک مقرر رکھا ہے۔