میٹرک عملی امتحانات میں شفافیت کیلئے نئی ہدایات جاری
لاہور(خبر نگار)میٹرک کے عملی امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
مزمل محمود نے واضح کیا ہے کہ بازار سے تیار کرائی گئی یا کسی دوسرے کی لکھی ہوئی پریکٹیکل کاپی کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی۔چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات کے مطابق صرف وہی پریکٹیکل نوٹ بک قابل قبول ہو گی جو امیدوار نے خود تیار کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پریکٹیکل کاپی خود بنانے والے امیدواروں کو ہی مکمل نمبر دیے جائیں گے جبکہ نقل شدہ یا خریدی گئی کاپیوں پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عملی امتحان کے دوران ایگزمینر امیدوار کی لکھائی سے پریکٹیکل بک کی تصدیق کرے گا تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو روکا جا سکے ۔