پنجاب میں لینڈ یوز نظام میں بڑی اصلاحات، اہم ترامیم کا فیصلہ
لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے شہری ترقی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے زمین کے استعمال لینڈ یوزکے نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مقصد کے تحت لینڈ یوز پلان کے قواعد 2020 میں اہم ترامیم کی تیاری شروع کر دی گئی ہے تاکہ زمین کے استعمال کو زیادہ مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے ۔حکام کے مطابق ان اصلاحات پر عملدرآمد کی ذمہ داری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکرٹری کو سونپی گئی ہے ، جو نئے قواعد کو حتمی شکل دینے اور ان کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے ۔