انکم ٹیکس ریٹرن 2026 کے مجوزہ ڈرافٹ میں 23تکنیکی خامیوں کی نشاندہی
لاہور( این این آئی)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس ریٹرن 2026کے مجوزہ ڈرافٹ میں 23سے زائد تکنیکی خامیوں کی نشاندہی اور تبدیلیاں تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
ٹیکس بارز اور ٹیکس ماہرین کو تجاویز دینے کے لیے کم از کم ایک ماہ کا وقت دیا جائے ۔بار کے صدر رانا ثاقب منیر، جنرل سیکرٹری فاروق گجر، نائب صدر میاں عثمان جاوید، جوائنٹ سیکرٹری علی رضا چیمہ اور فنانس سیکرٹری سعد ایوب خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے مجوزہ ڈرافٹ پر صرف سات دن کے اندر اعتراضات طلب کرنا غیر سنجیدہ اور نا قابل عمل اقدام ہے ۔