عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مزنگ یونٹ کااجلاس
لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مزنگ یونٹ لاہور کامشاورتی ا جلاس مولانا ولید الرشیدی کی صدارت میں جامع مسجد درمیانی مزنگ لاہور میں ہوا۔
مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوّت لاہومولانا عبد النعیم، ناظم تبلیغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورحضرت مولانا عبد العزیز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ حافظ فرحان فخر جنرل سیکرٹری مزنگ، میاں محمدراشد،محمود الحسن بادشاہ نائب صدر عابد مارکیٹ، مولانا ولایت اللہ صدیقی، حافظ حسین احمد مدنی، مولانا حذیفہ رحیم جمعیت علما اسلام مزنگ،مولانا قاری نور الامین، حامد بلوچ، مفتی محمد سمیت بڑی تعداد میں علما اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔