گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام، پولیس ہائی الرٹ رہی

 گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام، پولیس ہائی الرٹ رہی

لاہور (سٹاف رپورٹر )پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔

قبل ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں ، اہم اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں