پی ایچ اے کے ضلعی دفاتر میں معذور افراد کی رسائی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

پی ایچ اے کے ضلعی دفاتر میں معذور افراد  کی رسائی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

لاہور(اے پی پی)پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے ضلعی ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ معذور افراد کی دفاتر تک رسائی کیلئے درکار لازمی سہولیات فوری طور پر مہیا کی جائیں۔

ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور احمد نے بتایا کہ صوبائی چیف آرکیٹیکٹ کے دفتر کی جانب سے منظور شدہ سہولیات میں مخصوص کار پارکنگ اور وہیل چیئر کے لیے مخصوص راستے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ میں انٹرنیشنل سمبل آف ایکسیس آویزاں کیا جائے گا جو اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ متعلقہ جگہ، سہولت یا راستہ معذور یا محدود جسمانی صلاحیت رکھنے والے افراد کے لیے مختص ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں