قبرستان سے قیمتی قدیمی درخت کاٹ دئیے گئے ، شہریوں میں تشویش
تلونڈی(نامہ نگار)قبرستان سے قیمتی قدیمی درخت کاٹ دئیے گئے، شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔ کنگن پورروڈ پرقبرستان میں لگے کیکر کے درخت کاٹ دئیے جانے کا انکشاف ہوا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قبرستان صرف تدفین کی جگہ نہیں بلکہ بزرگوں اور عزیز و اقارب کی آخری آرام گاہ ہوتے ہیں، جہاں موجود درخت اور سرسبز ماحول بھی احترام اور تقدس کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق درختوں کی کٹائی سے قبرستان کا حسن اور ماحول متاثر ہوا ہے اورخدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ قیمتی درخت فروخت کردئیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔