بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن ،آئرن ورکشاپ پر چھاپہ

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن ،آئرن ورکشاپ پر چھاپہ

ورکشاپ میں میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی:حکام

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ساؤتھ سرکل کی ٹیموں نے رحمت کالونی میں ایک آئرن ورکشاپ پر چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر بجلی چوری بے نقاب کر دی ۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ورکشاپ میں میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ رحمت کالونی میں ہونے والی اس کارروائی میں 87 فیصد سلو میٹر بھی پکڑا گیا، جبکہ دو فیز پر شنٹ لگا کر غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی جا رہی تھی۔ ایکسین کوٹ لکھپت اور ایس ڈی او نشتر کالونی نے موقع پر موجود رہ کر کارروائی کی نگرانی کی۔لیسکو حکام نے بجلی چوری ثابت ہونے پر صارف کو 57 ہزار 148 یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری کیا جس کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ، جبکہ مالک کے نمائندے سیف اللہ کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں