نواز شریف کے فیصلے سے پاکستان کا دفاع مضبوط :سیف کھوکھر

نواز شریف کے فیصلے سے پاکستان کا دفاع مضبوط :سیف کھوکھر

صدر مسلم لیگ (ن) لاہورکا یومِ تکبیراورعید ملن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے کھوکھر پیلس میں یومِ تکبیر اور عید ملن کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیگی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا ۔ تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی ملک خالد کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب کے شرکاء کی جانب سے پاک افواج اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

سیف الملوک کھوکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی علامت ہے ،اس تاریخی دن پاکستانی قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ملک کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے پاک افواج، سائنسدانوں اور قومی ہیروز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے دلیرانہ فیصلے کی وجہ سے آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،قائد نواز شریف کی رہنمائی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی طور پر بھی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں