کمشنر سوشل سکیورٹی کاپیپر لیس ورکنگ پر پیش رفت کا جائزہ

کمشنر سوشل سکیورٹی کاپیپر لیس  ورکنگ پر پیش رفت کا جائزہ

لاہور (خبر نگار)کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب سوشل سکیورٹی میں پیپر لیس ورکنگ کے نفاذ اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ذوالفقار علی کھرل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پیپر لیس ورکنگ کے نظام کو سوشل سکیورٹی میں ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس کے مؤثر، مکمل اور بروقت نفاذ کے لیے تمام افسران ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں