13 سالہ بچہ پراسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق

13 سالہ بچہ پراسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق

اچھرہ میں بلال گھرکی چھت سے گرکر شدید زخمی ہوگیا، ہسپتال میں چل بسا

لاہور (کرائم رپورٹر ) اچھرہ کے علاقے میں 13 سالہ بچہ پراسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں 13 سالہ بچہ پراسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔13 سالہ بلال اپنے گھر کی چھت سے گر شدید زخمی ہو گیا ۔شدید زخمی حالت میں اسکو سروسز ہسپتال لایا گیا ۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش ورثا کے حوالے کیا گیا ہے ۔تاہم بچے کی ہلاکت کی تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں