سندھ پولیس نے والدہ ، بھانجے کو اغواکیا:شہری رضاحسنین
پویس دونوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کررہی نہ ملنے دیا جا رہا :پریس کانفرنس
لاہور( کامرس رپورٹر)چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے رضا حسنین کی والدہ اور بھانجا سندھ میں جبری گرفتار ہیں ، 84 دن گزرنے کے باوجود نہ والدہ سے ملوایا جارہاہے نہ معصوم بچے کا کوئی اتا پتا دیا جارہا ہے ۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا حسنین نے اپنے وکلا کے ہمراہ بتایا کہ نواب شاہ کے قریب بس کو روک کر سندھ پولیس نے دونوں کوزبردستی اغواکرلیا گیا،بچہ13 سال کا ہے اور خاتون60 سال کی ہیں لیکن پولیس ابھی تک نہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کررہی ہے نہ رہاکررہی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے دردمندانہ اپیل ہے کہ مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو رہاکرایاجائے ۔