پی آر اے:ٹیکس نیٹ ہدف بڑھانے کی تجاویز تیار

پی آر اے:ٹیکس نیٹ ہدف بڑھانے کی تجاویز تیار

سال 2026/27کیلئے ٹیکس ایبل سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجاویز جمع ،رواں مالی سال کیلئے پی آر اے کو ابتدائی طور پر 340 ارب کا ریونیو ہدف دیا گیا ٹیکس وصولیوں، انفورسمنٹ کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے مزید ضلعی دفاتر اور افسران کی استدادکار بڑھانے کی تجاویز ،رواں سال 350ارب ریونیو جمع:حکام

لاہور (عمران اکبر )سال 2026/27کیلئے ریونیو اتھارٹی پنجاب نے ٹیکس ایبل سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجاویز جمع کرا دیں ،30 فیصد ٹیکس نیٹ ہدف بڑھانے کی نئی تجاویز تیار کرلیں ، ذرائع کے مطابق سو ارب روپے کی اضافی آمدن سے ٹیکس نیٹ ہدف بڑھانے کی تجاویز جمع کرادی گئیں ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کا رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ،رواں مالی سال میں 40فیصد سالانہ ریونیو گروتھ بڑھا ،گزشتہ مالی سال میں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 282ارب کے ٹیکس محصولات اکٹھے کیے ، پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کیلئے پی آر اے کو ابتدائی طور پر 340 ارب روپے کا ریونیو ہدف دیا ،آئندہ سال ٹیکس نیٹ میں توسیع اور نئے اہداف کی تکمیل کیلئے تجاویز جمع کرائی ۔ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے کیلئے نئے سیکٹرز کا قیام اور عائد شرح میں تبدیلیوں کی سفارشات کی گئیں ٹیکس وصولیوں، انفورسمنٹ کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے مزید ضلعی دفاتر اور افسران کی استعدادکار بڑھانے کی تجاویز دی گئیں، حکام پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق رواں مالی سال 350ارب سے زائد ریونیو اکٹھا کرلے گی۔پنجاب کے وزیر خزانہ نے رواں ہفتے پی آر اے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ۔صوبے میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کی مزید گنجائش موجود ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں