لاہور پریس کلب میں ‘‘فضائلِ سیدنا حضرت عثمان غنیؓ سیمینار

لاہور پریس کلب میں ‘‘فضائلِ سیدنا حضرت عثمان غنیؓ سیمینار

حضرت عثمان غنیؓ ایک عظیم اور بے مثال شخصیت :عاصم مخدوم ودیگر علماکاخطاب

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں ‘‘فضائلِ سیدنا حضرت عثمان غنیؓ سیمینار’’ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مقررین نے حضرت عثمان غنیؓ کی سیرت، خدماتِ اسلام اور امتِ مسلمہ کے لیے ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اتحاد، رواداری اور امن کے فروغ پر زور دیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ ایک عظیم اور بے مثال شخصیت تھے جنہوں نے معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ حیا کا پیکر تھے اور ان کی زندگی امت کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ مذہبی رہنما رمضان سیالوی نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ کا لقب ذوالنورین اور دین اسلام کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ نے امن و استحکام کے لیے عظیم قربانی دی اور ان کی سیرت امت مسلمہ کے لیے اتحاد و یکجہتی کا پیغام ہے ۔بعد ازاں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ کے دور میں افواہ سازی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے سازشیں کی گئیں اور آج بھی امت مسلمہ کو اسی قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں