لیموں 600، لہسن 500، ادرک 400 روپے کلو فروخت

لیموں 600، لہسن 500، ادرک 400 روپے کلو فروخت

ٹماٹر 70، پھول گوبھی 200، پیاز 100، درجہ دوم پیاز80، آلو درجہ اول 50، آلو درجہ دوم 40، سبز مرچ 120، بھنڈی 100، شملہ مرچ 200روپے کلو دستیاب

لاہور (کامرس رپورٹر سے )مارکیٹ میں شہریوں کو کوئی ریلیف نہ ملا۔ٹماٹر،پھول گوبھی مزید مہنگے ہو گئے ،پیاز ،لہسن نرخ کم نہ ہوئے ۔ ٹماٹر کے سرکاری نرخ پانچ روپے اضافہ سے 45 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 60 سے 70 روپے کلو فروخت ہو رہا،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 160روپے کلو ہے ، مارکیٹ میں پھول گوبھی200 روپے فی کلو تک ہے ،پیاز کا سرکاری نرخ 80 روپے کلو اور مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 100روپے کلو فروخت ہو رہا،درجہ دوم مکس پیاز 80روپے کلو ہے ،آلو کا سرکاری نرخ دو روپے فی کلو کمی سے 20 روپے کلو ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں مکس آلو بدستور 40 روپے کلو اور درجہ اول 50 روپے کلو فروخت ہو رہا،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ 360 روپے اور مارکیٹ میں لہسن چائنہ نرخ بدستور 500روپے کلو تک ہے ۔لہسن دیسی 200اور لہسن ہرنائی 300 روپے کلو تک ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 295 روپے لیکن مارکیٹ میں ادرک نرخ 400روپے کلوتک ہے ،لیموں چائنہ کا سرکاری نرخ 360جبکہ مارکیٹ میں 600 روپے کلو ہے ، لیموں دیسی 300 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،سبز مرچ 120 بھنڈی 100 اور شملہ مرچ 200گھیا کدو 70 روپے کلو تک فروخت ہو رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں