2 سپورٹس کمپلیکسز میں جدید پیڈل کورٹ بنانیکا منصوبہ تیار
منصوبہ لاہور میں بین الاقوامی معیار کی کھیل سہولیات فراہم کرے گا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا پارکس کی بحالی کے ساتھ تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا فیصلہ،ایل ڈی اے نے شہر کے دو سپورٹس کمپلیکسز میں جدید پیڈل کورٹ بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا،کینال ویسٹ سپورٹس کمپلیکس میں پیڈل کورٹ بنانے کی تیاری مکمل کر لی گئی، جوہر ٹاؤن سپورٹس کمپلیکس میں بھی پیڈل کورٹ بنائے جائیں گے ،دو پیڈل کورٹس کی تعمیر کے لیے چار کروڑ 47 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا،ایل ڈی اے کا منصوبہ شہریوں کے لیے کھیل اور تفریح کو یکجا کرنے کا انوکھا اقدام اٹھایا،جدید پیڈل کورٹ منصوبہ لاہور میں بین الاقوامی معیار کی کھیل سہولیات فراہم کرے گا،ایل ڈی اے کی جانب سے پیڈل کورٹ کو لیز پر دینے کی تجاویز زیرِ غور ہے ،پیڈل کورٹ میں کھیلنے کے خواہش مند شہری فیس ادا کر کے سہولت سے استفادہ کر سکیں گے ،منصوبے سے ایل ڈی اے کو ریونیو حاصل ہوگا اور شہریوں کو معیاری تفریحی سہولت میسر آئے گی۔