سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،فلڈ تیاری بارے بریفنگ

سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،فلڈ تیاری بارے بریفنگ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈ کوارٹرز کا خصوصی دورہ، فلڈ تیاری، موک ایکسرسائز اور فلڈ ریسکیو آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نے سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز سے سیلابی صورتحال پہ ریسپانس کی تیاری کے بارے بریفنگ لی۔ پنجاب ایمرجنسی سروس صوبہ بھر میں متعلقہ اداروں کے ساتھ 76 فلڈ موک ایکسرسائزز کر چکی ہے ، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کی بریفنگ میں کہا گیا کہ فلڈ موک ایکسرسائزز سے موجود ایکوپمنٹ کی آپریشنل صلاحیت اور اداروں کی باہمی کوآرڈینیشن مزید بہتر ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...