ڈاکٹرسرفراز نعیمی کایوم شہاد ت عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا
لاہور (سیاسی نمائندہ) ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدکا17واں یوم شہادت عقید ت احترام سے منایا گیا۔
سینکڑوں علماء کرام،طلبہ اورعقیدت مندوں نے آپ کے مزار پرحاضری دی،فاتحہ خوانی اورشہید کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ناظمِ اعلیٰ راغب نعیمی نے سرزمینِ حرمین شریفین میں شہدائے جامعہ نعیمیہ کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کرائیں۔جمعۃ المبارک کے موقع پر ملک بھر کی مساجد و مدارس میں علمائے کرام نے اپنے خطبات میں ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی دینی، علمی اور ملی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔