پیشہ ور نقب زن گینگ کے 2 ملزم پکڑے گئے

 پیشہ ور نقب زن گینگ  کے 2 ملزم پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ وحدت کالونی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور نقب زن گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ایک ساتھی شامل ہے۔

جو مختلف علاقوں میں چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فونز، دیگر قیمتی موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی ہے ۔ گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور دورانِ تفتیش انہوں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں