ورلڈ بینک کے وفد کا پی آر اے ہیڈ آفس کادورہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ورلڈ بینک کے وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ، چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا سے ملاقات کی۔
کلیلیا رونتویانی کی سربراہی میں وفد کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اصلاحاتی ایجنڈے اور جاری پروگراموں بارے بریفنگ دی گئی۔پنجاب میں ٹیکس نظام کو مزید جدید، شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیاورلڈ بینک کے وفد نے ریکارڈ محصولات اکٹھے کرنے پر چیئرمین پی آر اے کے اقدامات کو سراہا۔ورلڈ بینک اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے درمیان جاری تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔