مناواں کے علاقہ میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی

مناواں کے علاقہ میں بڑے  پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ایسٹ کی کارروائی ، مناواں کے علاقہ تیج گڑھ روڈ پر تار بنانے والی فیکٹری میں گیس چوری کی جارہی تھی۔

صارف زیر زمین بائی پاس لگا گیس چوری کررہا تھا،سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ جنرل منیجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی،سوئی ناردرن ٹیم نے کنکشن منقطع کرکے پائپ لائن قبضہ میں لے لی،گیس چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ،گیس چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں