ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آفس میں ایپکا کااجلاس
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب لاہور میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کا ایک اہم اجلاس ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کے دفتر کے ممکنہ خاتمے کے حوالے سے منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت چودھری مختار گجر، صدر اے پی سی اے لاہور ڈویژن نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد شفیق گجر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کے دفتر کے ممکنہ خاتمے کے خلاف ایک قرارداد پیش کی۔ اس قرارداد کی لاہور ڈویژن کے مختلف سرکاری محکموں کے تمام صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھرپور حمایت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی۔