پاکستانی کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن سٹیمپ پکڑی گئی

پاکستانی کے پاسپورٹ پر جعلی  امیگریشن سٹیمپ پکڑی گئی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )مسافر کی جعلسازی بے نقاب کوالالمپور سے آنے والے پاکستانی شہری راشد اللہ کے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن سٹیمپ پکڑی گئی۔

مسافر کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران پاسپورٹ پر جعلی خروج مہر پائی گئی، مسافر نے جعلی مہر لگوانے کے لیے 2600 ملائیشین رنگٹ ایجنٹ کو ادا کئے ۔مسافر نے ملائیشیا میں مقیم فضل نامی ایجنٹ کے ذریعے جعلی امیگریشن مہر لگوائی۔مزید کارروائی کے لیے مسافر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی سفری دستاویزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں