شاہدرہ :لڑائی جھگڑے میں خاتون جاں بحق ، 3افرادزخمی
تمام افراد ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال فیروز والامنتقل جھگڑا کالا خطائی روڈ حاجی کوٹ میںنامعلوم وجہ پر دو گروہوں کے درمیان ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں لڑائی جھگڑے سے خاتون جاں بحق ، 3 افراد زخمی اورایک خاتون جاں بحق ہو گئی ۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے کالا خطائی روڈ حاجی کوٹ سے دو گروہوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران 3 افراد زخمی جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال فیروز والا شفٹ کر دیا جبکہ پولیس نے مرنے والی خاتون60سالہ کلثوم زوجہ ذوالفقار کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔