بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت:مرکزی مسلم لیگ
لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔
وطن عزیز پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام جماعتوں و حکومت کو ایک پیج پر آنا ہو گا،پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی دشمن کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدور حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان وڑائچ و دیگر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور بعدازاں وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔