قرآن بورڈ کی علما کرام پر مشتمل 5 کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری

قرآن بورڈ کی علما کرام پر مشتمل  5 کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری

لاہور(سیاسی نمائندہ)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے قرآن کمپلیکس اپر مال کا دورہ کیا۔

جہاں صوبائی وزیر نے چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ حافظ زبیر حسن کے ہمراہ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آیا۔اجلاس کے دوران بورڈ نے علما کرام پر مشتمل 5 مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی۔ایک کمیٹی قرآن بورڈ میں طباعتی اداروں کی بطور ناشر رجسٹریشن میں تاخیر کے معاملات دیکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں