58 لاکھ مالیت کی جعلی زرعی ادویات برآمد ،ملزم گرفتار

 58 لاکھ مالیت کی جعلی زرعی  ادویات برآمد ،ملزم گرفتار

لاہور( این این آئی)محکمہ زراعت کی ٹیم نے لاہور میں جعلی زرعی ادویات بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپے کے دوران 58لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات اور سامان برآمد کرتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ۔

محکمہ زراعت کے مطابق زائد المیعاد زرعی ادویات کو ری پیک کر کے دوبارہ فروخت کے لیے تیار کیا جا رہا تھا جہاں جعلی لیبل، خالی بوتلیں، فلنگ مشین، پیکنگ میٹریل اور بڑی مقدار میں زرعی ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔کارروائی کے دوران ملزم محمد اشرف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں