ریسکیو ہیڈ کوارٹرزمیں انٹرنز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ریسکیو ہیڈ کوارٹرزمیں انٹرنز  کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

لاہور(کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹرز میں وزیراعلیٰ پنجاب ریسکیو انٹرن شپ پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والے انٹرنز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ پارلیمانی سیکرٹری برائے فاریسٹ و وائلڈ لائف قاسم ندیم اور سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شروع کیا گیا ریسکیو انٹرن شپ پروگرام نوجوان پیرامیڈکس کو جدید ایمرجنسی میڈیکل تربیت، بہتر روزگار کے مواقع اور عوامی خدمت کے جذبے سے آراستہ کرنے کی ایک انقلابی کاوش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں