پی آئی سی :پارکنگ میں اوورچارجنگ پر مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)پی آئی سی کے گردونواح میں لاہور ٹریفک پولیس نے رانگ پارکنگ، غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات اور ناجائز رکشہ سٹینڈز کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پارکنگ میں اوورچارجنگ کی شکایت پر الائیڈ محکموں کے تعاون سے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی سی کے اطراف خصوصی کارروائیاں کی گئیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے پارکنگ فیس کے واضح نرخ بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے جبکہ کار پارکنگ فیس 30 روپے مقرر کی گئی ہے ۔