مصنوعی قلت، ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

مصنوعی قلت، ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

شہر میں 360 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت،اوگرا ریٹ پر عملدرآمد خواب

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی مافیا سرگرم، مبینہ طور پر مصنوعی قلت پیدا کرکے ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ جاری، اوگرا ریٹ پر عملدرآمد خواب بن گیا،ایل پی جی مافیا سرگرم، قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ جاری لاہور سمیت پنجاب بھر میں اوگرا ریٹ پر عملدرآمد نہ ہوسکا،اوگرا نے رواں ماہ کے لیے ایل پی جی کی قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر کی شہر میں 360 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت جاری، ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک روز میں 40 روپے فی کلو خودساختہ اضافہ کیا گیا،قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان کہتے ہیں ایل پی جی کو غریب کا فیول سمجھا جاتا تھا اب غریب کی پہنچ سے ہی باہر ہے ،اوگرا ریٹ پر کہیں بھی ایل پی جی دستیاب نہیں،ہر دکاندار اپنی مرضی کی قیمت پر فروخت کررہا ہے ،ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے غریب آدمی متاثر ہوتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی بجائے مافیا کو پکڑیں تاکہ قیمت کو کنٹرول کیا جاسکے قیمت بڑھنے سے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں