ایل ڈی اے میں جدید ڈیجیٹل نظام کانفاذ نہ ہوسکا

ایل ڈی اے میں جدید  ڈیجیٹل نظام کانفاذ نہ ہوسکا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے میں جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کے لیے سیپ سسٹم کا نفاذ 2017 میں شروع کیا گیا۔۔۔

 جس کا مقصد ادارے کے مالی، انتظامی اور انسانی وسائل سے متعلق تمام امور کو ایک ہی پلیٹ فارم پر منتقل کرنا تھا۔سیپ سسٹم کی مد میں ایل ڈی اے ہر سال تقریباً 20 ملین روپے ادا کر رہا ہے ، جبکہ لائسنس اور دیگر اخراجات ڈالر میں ہونے کے باعث اس منصوبے کی لاگت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ نو برس کے دوران اس منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔اتنی بھاری سرمایہ کاری کے باوجود سیپ سسٹم کی مکمل افادیت حاصل نہیں کی جا سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...