کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ کی بجلی منقطع
لاہور (خبر نگار)گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ کی بجلی گزشتہ 24 گھنٹوں سے منقطع ہونے کے باعث تدریسی اور انتظامی امور شدید متاثر ہو گئے ہیں۔
سکول انتظامیہ نے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔سکول انتظامیہ کے مطابق لیسکو کے متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ رضوان کی جانب سے ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکول کی بجلی منقطع کر دی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments