صحافی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر این سی سی آئی اے طلب
لاہور ( کورٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے صحافی ریحان طارق کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر این سی سی آئی اے کو 21جولائی کیلئے طلب کر لیا۔۔۔
ریحان طارق کے وکیل میاں دائود نے مؤقف اپنایا کہ یہ پاکستان کا پہلا مقدمہ ہے جس میں کوئی وقوعہ نہیں ہوا لیکن پھر بھی ایف آئی آر ہو گئی، یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں غیرممنوعہ دفعات ہوتے ہوئے بھی ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد ہو گئی، صرف ایک انٹرویو کرنے پر صحافی کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا، وکیل ملزم نے مؤقف اپنایایہ پہلا مقدمہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments