کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،77املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،77املاک سربمہر۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے فیصل ٹاؤن، سمن آباد، کینال روڈ، پونچھ روڈ، مصطفی ٹاؤن اور اعظم گارڈن میں آپریشن کیا،غیرقانونی کمرشل استعمال پرفیصل ٹاؤن میں 15املاک سربمہر۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سمن آباد، کینال روڈ، پونچھ روڈپر49املاک سیل۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹاؤن اور اعظم گارڈن میں 13املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، بیکری، سیلون، کیفے ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، فارمیسی، گراسری سٹور، اسٹیٹ آفس، کلینک،فارمیسی، آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments