کینال روڈ توسیعی منصوبہ ایک بار پھر فائلوں تک محدود

کینال روڈ توسیعی منصوبہ ایک بار پھر فائلوں تک محدود

کئی برسوں تک ترقیاتی پروگرام کا حصہ رہنے والا منصوبہ بجٹ سے ہی خارج

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے تیار کیا گیا کینال روڈ توسیعی منصوبہ ایک بار پھر فائلوں تک محدود ہو گیا۔ کئی برسوں تک سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ رہنے والا منصوبہ اس مرتبہ ترقیاتی بجٹ سے ہی خارج کر دیا گیا۔یہ منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں تیار کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں مال روڈ سے ہربنس پورہ تک کینال روڈ کی توسیع مکمل کی گئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ہربنس پورہ سے بی آر بی کینال تک سڑک کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی گئی۔منصوبے کے تحت موجودہ دو رویہ سڑک کو دونوں اطراف چھ، چھ میٹر نئی لینز شامل کر کے تین، تین لین پر مشتمل کیا جانا تھا۔ اس کے علاوہ چار نئے یوٹرنز اور پیدل چلنے والوں کے لیے پل بھی تعمیر کیے جانے تھے۔ تاکہ ٹریفک کی روانی مزید بہتر بنائی جا سکے ۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق مالی سال 2016-17 میں منصوبے کے لیے چار ارب ستانوے کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔ 2017-18 میں ایک ارب چورانوے کروڑ چھتیس لاکھ روپے جبکہ 2018-19 میں پچاس کروڑ چوراسی لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...