جمعیت کی میڈیکل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ قبل از وقت لینے پر تشویش

جمعیت کی میڈیکل کالج ایڈمیشن  ٹیسٹ قبل از وقت لینے پر تشویش

لاہور (سٹاف رپورٹر) ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان حلیمہ سعدیہ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے قبل از وقت انعقاد اور متعلقہ مسائل پر تشویش ظاہر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے امسال ستمبر یا اکتوبر کے بجائے 16 اگست کو داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ مقرر کی ہے جو امتحان کے نصاب کی تکمیل کیلئے ناکافی وقت ہے اور طلبہ کیلئے ذہنی بوجھ کا باعث بن رہا ہے ۔انہوں نے آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کی صورتحال کے تناظر میں کہا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث طلبہ و طالبات ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن نہیں کروا سکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...