عرس پر ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کے سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے ۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق زائرین کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سٹی زون مقصود لون کی نگرانی میں 5 ڈی ایس پیز، 111 ٹریفک انسپکٹرز اور 900 ٹریفک وارڈنز فرائض انجام دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments