ٹریفک وارڈن مس کنڈکٹ پر ملازمت سے برخاست

ٹریفک وارڈن مس کنڈکٹ  پر ملازمت سے برخاست

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی اولاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ناقص انفورسمنٹ اور فرائض میں غفلت پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 10 ٹریفک انسپکٹرز کی ایک سال کے لیے ترقی روکنے کے احکامات جاری کر دیے۔

جبکہ ٹریفک وارڈن کو مس کنڈکٹ پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔سی ٹی او نے مختلف ٹریفک سیکٹرز کا اچانک دورہ کرکے ہیلمٹ، ون وے ٹریفک، لین لائن اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف انفورسمنٹ کا جائزہ لیا۔ ناقص کارکردگی پر سیکٹر انچارجز انارکلی، مزنگ، گڑھی شاہو اور نیاز بیگ کو محکمانہ سزائیں دی گئیں، سیکٹر انچارجز شیراکوٹ اور مانگا منڈی کو آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ جاری کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...