سرکاری سکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات منانے کی ہدایت

سرکاری سکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات منانے کی ہدایت

تمام سکولوں کو قومی پرچم، بینرز، سجاوٹ اور چراغاں کا اہتمام کرنے کا حکم

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ملک کے 80ویں یوم آزادی کی تقریبات بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی، جبکہ قومی ترانے ، ملی نغموں اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور قومی تشخص کے فروغ کے لیے مختلف تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیاں منعقد کی جائیں۔ اساتذہ اور طلبہ کو تقریبات میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو قومی پرچم، بینرز، خصوصی سجاوٹ اور چراغاں کا اہتمام کرنے کا حکم دیا ہے ، جبکہ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو تقریبات کے مؤثر اور منظم انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔محکمہ نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ یوم آزادی کی تمام تقریبات حکومتی ایس او پیز کے مطابق منعقد کی جائیں تاکہ قومی دن کی مناسبت سے طلبہ میں حب الوطنی اور قومی شعور کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...