عالمی بریسٹ فیڈنگ ویک،شیخ زید ہسپتال میں ورکشاپ
ماں کا دودھ بچوں کی صحتمند نشوونما، مضبوط قوتِ مدافعت کیلئے ناگزیر: ماہرین
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )عالمی بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں شیخ زاید ہسپتال لاہور میں شعبہ پیڈیاٹرکس، یونیسیف اور میڈیکل ویمنز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے Beyond Myths, Into Her Arms کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں، چیئرپرسن اینڈ ڈین، شیخ زاید میڈیکل انسٹیٹیوٹ تھیں جبکہ ڈاکٹر حاطف اقبال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر وجیہہ رضوان (صدر میڈیکل ویمنز ایسوسی )اور پروفیسر نسرین احسان نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ہیلتھ کیئر پروفیشنلز میں بریسٹ فیڈنگ کے سائنسی فوائد، شواہد پر مبنی طبی رہنمائی، عام غلط فہمیوں کے ازالے اور خصوصی طبی حالات میں ماؤں کی مؤثر معاونت بارے آگاہی اور عملی مہارت کو فروغ دینا تھا۔پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں، ڈاکٹر حاطف اقبال نے کہا ماں کا دودھ نومولود کی بہترین غذا ہے ، جو بچوں کی صحتمند نشوونما، مضبوط قوتِ مدافعت اور ماؤں کی بہتر صحت کیلئے ناگزیر ہے ۔ صحت کے ادارے ماؤں کو مستند اور سائنسی معلومات فراہم کریں تاکہ بریسٹ فیڈنگ سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو اور ہر بچے کو زندگی کے آغاز سے بہترین غذائیت میسر آ سکے ۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر لبنیٰ ریاض، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پیڈیاٹرکس ، ماسٹر ٹرینر یونیسیف و پروفیسر فوزیہ اسحاق، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پیڈیاٹرکس، ایف جے ایم یو و ماسٹر ٹرینر یونیسیف نے بریسٹ فیڈنگ کے سائنسی فوائد، جدید بین الاقوامی رہنما اصولوں، خصوصی طبی حالات میں دودھ پلانے کے مؤثر انتظام اور عملی کیس سٹڈیز پر تفصیلی سیشنز دئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments