10کلو آٹے کا تھیلا 1100کا فروخت کیا جا رہا :محکمہ فوڈ
حکومت فلور ملز کو 3800روپے فی 40کلو کے حساب سے گندم فراہم کر رہی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پرٹیکشن نے صوبہ کے تمام اضلاع کو آٹے کی وافر فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی رپورٹ جاری کردی۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے سرکاری پریس ریلیز میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت فلور ملز کو 3800روپے فی 40کلو کے حساب سے گندم فراہم کر رہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 اور 20 کلو کا 2200 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے ۔محکمہ فوڈ سیفٹی روزانہ 5 ہزار میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو جاری کر رہا ہے لاہور ڈویژن کو آٹے کے سب سے زیادہ 2 لاکھ 80 ہزار 903 تھیلے فراہم کیے گئے ۔آٹے کی پیداوار اور مارکیٹ تک سپلائی کا عمل بلا تعطل جاری ہے ۔آٹا فراہمی اور مارکیٹ کی مانیٹرنگ کا عمل مکمل ڈیجیٹلائز کر دیا ہے ۔فلور ملز کو گندم جاری کرنے سے مارکیٹ میں آٹا سپلائی تک مسلسل ٹریکنگ کی جا رہی ہے ،کسی بھی ضلع میں آٹا کمی کی نشاندہی پر فوراً سپلائی پوری کی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments